سوال (1333)
اگر کسی بندے کا دو میقات سے گزر ہو تو وہ پہلے پر احرام باندھے یا دوسرے پر احرام باندھے ؟
جواب
ایسا عام طور پر ہوتا نہیں ہے ۔ کیونکہ ہر میقات الگ جانب اور الگ راستے پر ہے ، تاہم اگر ایسی کوئی صورت پیش آجائے تو حج یا عمرہ کرنے والا آدمی بغیر احرام باندھے دوسرے میقات سے آگے نہیں جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ