سوال (4355)

دو نمازوں کو بلا خوف بلا عذر جمع کرنا کیسا ہے؟

جواب

صحیح مسلم کی روایت سے استدلال کیا جاتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر خوف اور بارش کے دو نمازوں کو جمع کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے ایسا کیا تھا تاکہ امت مشقت میں نہ پڑے، کبھی کبھار زندگی میں ایسا کرلیا ہے تو بہرحال جواز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: “يقول شيخ ابن عثيمين رحمه الله ۔ هذا الحديث من المتشابهات” سيدنا ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ کا بیان کردہ فہم اطمینان بخش نہیں؟
جواب: شیخ رحمہ اللہ امت کے بہت بڑے فقیہ تھے، مگر سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ زبان نبوت سے اس امت کے فقیہ قرار پائے ہیں، ان کی فقاہت کا اپنا مقام ہے، باقی ممکن ہے کہ کچھ علماء کے نزدیک روایت متشابہات میں سے ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ