سوال (238)

دوسجدوں کے درمیان بیٹھتے وقت ہاتھ رکھنے کا طریقہ کیا ہے ، یعنی دو سجدوں کے درمیان بیٹھتے وقت انگلیاں بند کرکے حلقہ بنایا جائے گا یا نہیں؟

جواب:

دو سجدوں کے درمیان ہاتھ گھٹنوں یا رانوں پہ رکھے جائیں ، دو سجدوں کے درمیان حلقہ بنانا اور انگلی سے اشارہ کرنا اس کی واضح دلیل نہیں ہے ، امام البانی رحمہ اللہ نے بھی رد کیا ہے ۔ البتہ بعض لوگ صحیح مسلم کی ایک روایت سے استنباط کرتے ہیں ۔ ہمارا یہ موقف ہے ہاتھ گھٹنوں پہ رکھے جائیں ، باقی حلقہ بنا کر انگلی سے اشارہ کرنے کے بارے میں بھی دلیل نہیں ہے ۔ باقی فروعی مسئلہ ہے ، اس میں علماء کے اجتہادات ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ