سوال (1885)

جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرکے اٹھتے تھے تو اس وقت ہاتھوں کی کیفیت کیا ہوتی تھی جیسا کہ ایک روایت میں ہے کہ دونوں ہاتھوں کو آٹا گوندنے کی طرح بنا کر اٹھتے تھے ، کیا یہ روایت صحیح ہے ؟

جواب

کسی بھی طرح زمین پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہوا جا سکتا ہے ۔
جیسا کہ صحیح البخاری کی روایت ہے۔

“وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ عَنِ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ جَلَسَ وَاعْتَمَدَ عَلَى الأَرْضِ،ثُمَّ قَام”

اور جب دوسرے سجدہ سے سر اٹھاتے تو تھوڑی دیر بیٹھتے اور زمین کا سہارا لے کر پھر اٹھتے
[صحیح بخاری :824]
البتہ جس روایت کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ روایت المعجم الأوسط للطبرانی میں [4007] موجود ہے اور یونس بن بکیر کے اضطراب کی وجہ سے ضعیف ہے.

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ