سوال (5516)

دو سجدوں کے درمیان دعا “رب اغفرلی” کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنی مرتبہ پڑھنی چاھیئے؟

جواب

“رب اغفرلی” ہمارے علم کے مطابق اس کو دو مرتبہ پڑھنے کا ذکر ہے، اگر کوئی اضافہ کرنا چاہے تو پھر چار دفعہ پڑھ لے، اگر مزید پڑھنا چاہتا ہے تو پھر چھ دفعہ پڑھ لے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس دعا کے متعلق عدد متعین و مقرر نہیں ہے لہذا دو سجدوں کے درمیان کے وقفہ میں جتنی بار پڑھ سکتے ہیں پڑھ لیں۔ والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ