سوال (2635)

اگر کوئی خاتون دو سال سے شوہر کے گھر نہیں ہے، غیر آباد ہے، شوہر سے کوئی ملاقات بھی نہیں ہے، اب وہ خلع لیتی ہے تو عدت گزارنی ہو گی؟

جواب

عدت گزارنا ضروری ہے، چاہے شوہر کے ساتھ ہے یا نہیں ہے۔ عدت کی ایک حکمت استبرائے رحم ہے، لیکن اس میں اور بھی کئی حکمتیں اور مصالح ہیں،خلع لینے والی بہت ساری عورتیں اس وجہ سے خلع لے رہی ہوتی ہیں، کیونکہ انہیں اگلی طرف کوئی اور رشتہ آ رہا ہوتا ہے، اور ماحول بھی اس قسم کا بنا ہوتا ہے کہ فوری نکاح کر لیا جائے۔ اس قسم کی جلد بازیوں کے تدارک کے لیے بھی عدت گزارنا ضروری ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

عدت گزارے گی۔ رشتہ تو قائم تھا ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ