سوال (2450)
ایک ادمی نے مختلف موقع پر اپنی بیوی کو دو مرتبہ طلاق دے دی ہے، پھر عورت نے عدالت میں جا کر خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور عدالت سے ڈگری حاصل کر لی ہے، اب کیا اس عورت کا اسی شوہر کے ساتھ دوبارہ نکاح یا رجوع ہو سکتا ہے؟
جواب
دلائل کی رو سے خلع فسخ نکاح ہے، یہی اہل علم کا رجحان ہے، اسی بنیاد پر اس کو فسخ شمار کیا گیا ہے، ابھی دو طلاقیں ہوئی ہیں، لہذا تجدید نکاح سے گھر آباد کیا جا سکتا ہے، اب اگر دوبارہ اس نے طلاق والا قدم اٹھالیا تو اس کے بعد اس کے پاس کوئی چانس نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ