سوال (2602)
علماء کرام ڈاکٹر اسرار صاحب کا جو نظریہ وحدت الوجود ہے، یہ نظریہ انہوں نے کہاں پر لکھا ہے، یعنی اس کا اظہار انہوں نے کس کتاب میں کیا ہے، ایسی کوئی بات آپ کے ذہن میں ہو تو برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔
جواب
اس حوالے سے یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کتاب “ڈاکٹر اسرار صاحب کا نظریہ توحید الوجودی اور اس کا شرعی حکم” جس کو ڈاکٹر سید شفیق الرحمٰن نے ترتیب دیا ہے، یہ کتاب ہمارے کبار اہل علم شیخ الحدیث ابو عمر عبد العزیز نورستانی اور ابو محمد شیخ امین اللہ پشاوری کے مقالات ہیں، لہذا اس موضوع پر یہ کتاب مفید ہے۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ