سوال (792)

ایک شخص کاروبار کرتا ہے ، دکان کے اندر اس نے کم و بیش دس یا بیس لاکھ روپے کا سامان ڈالا ہے ، تو سال کے بعد جب وہ مکمل دکان کا حساب زکاۃ دینے کے لیے کرے گا تو وہ قیمت خرید کے مطابق حساب کرکے زکوۃ ادا کرے گا یا قیمت فروخت کے لحاظ سے حساب کر کے زکوۃ دے گا ؟

جواب

قیمت فروخت کے مطابق حساب کرکے زکاۃ دے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ