سوال (1754)

اگر کوئی شخص ایسے علاقے میں ہے ، جہاں عید ایک دن پہلے ہے ، مثلاً سعودیہ میں ہے اور اس نے قربانی ڈونیٹ کی ہوئی ہے ، ایسے علاقے میں جہاں عید ایک دن بعد ہے ، مثلا پاکستان ، تو کیا پاکستان والا وہ ڈونیٹ کی ہوئی قربانی اپنی عید کے بعد کرے گا یا سعودیہ کی عید کے بعد کرے گا ۔

جواب

جب انسان روزہ رکھ کر کسی علاقے میں چلا جاتا ہے ، وہاں کی رؤیت ، سورج ، چاند اور ٹائیم کے پابند ہوجاتا ہے ، اس طرح وہ لوگ جو قربانی ڈونیٹ کرتے ہیں ، تو ان کی قربانی اس علاقے کے تابع ہوجاتی ہے ، جہاں انہوں نے بھیجی ہوتی ہے ، جہاں بھی بھیجی ہوگی وہاں کے وقت کے اعتبار سے ذبح کی جائے گی ، سعودیہ والوں نے یہاں بھیجی ہے۔ تو یہاں کے وقت کے اعتبار سے ہوگی ، یہاں کے لوگوں نے وہاں بھیجی ہے تو وہاں کے اعتبار سے ہوگی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ