سوال (6025)

جس طرح اکثر لوگوں کی عادت بنتی جا رہی ہے کہ سجدے میں دعائیں کرتے ہیں، نماز کے علاوہ حالت سجدے میں دعائیں کرنا کیا ٹھیک ہے دونوں ہاتھ کی ہتھلیاں اوپر کر کے؟

جواب

کسی نے کرلیا ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اس کو اس طرح عادت نہ بنائیں، کہ لوگ اس کو لازم سمجھیں، سنت کے درجے پر لے جائیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، اگرچہ ہم سختی کے قائل نہیں ہیں، لیکن اس کو اس طرح رواج دینا کہ لوگ اس کو لازم سمجھیں، یہ انتہائی نامناسب ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ