سوال (767)

دودھ پلانے والی عورت روزہ چھوڑنے پر قضاء دے گی یا نہیں دے گی ؟

جواب

عرب علماء کا یہ رجحان ہے کہ اگر روزہ چھوڑ دیتی ہے تو بعد میں روزہ رکھے گی یعنی اس کا حکم مریض کی طرح ہے کہ اس پر فدیہ نہیں بلکہ قضا ہے، لیکن برصغیر پاک و ہند میں جہاں تک میرا مطالعہ ہے کہ اس پر فتویٰ دیا جاتا رہا کہ دودھ پلانے والی عورت روزہ چھوڑے گی تو اس روزے کا فدیہ دے گی ، اس پر کوئی قضاء نہیں ہے ، غالباً سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بھی یہی فتویٰ ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ