سوال (1790)

کیا دودھ والے جانور کی قربانی کر سکتے ہیں ؟

جواب

حاملہ اور دودھاری جانور کی قربانی کرنا جائز و مشروع ہے اور حاملہ قربانی کے بچے کو ذبح کرنے یا نہ کرنے میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے ، تاہم اللہ کے رسول کے فرمان سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو ذبح کرنا ضروری نہیں ہے ، اس کی ماں کا ذبح کرنا ہی کافی ہے اور بغیر ذبح کے اس بچے کا گوشت کھا سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ