سوال (516)

کیا کوئی ذخیرہ احادیث سے ایسی مثال ملتی ہے کہ دور کا سفر کر کے جنازے میں شرکت کی جائے ؟

جواب

اس کی اسلاف سے مثال نہیں ملتی ہیں ۔ دراصل اس کی حیثیت متوفی کے ساتھ تعلق کی ہے۔ دورحاضر میں اطلاعات جلدی مل جاتی ہیں اور سفر کی سہولتیں بھی وافر ہیں۔ اگر دور کا سفر کر کے کوئی آدمی کسی جنازے میں چلا جائے تو یہ کسی شرعی اصول کے منافی نہیں ہے ، یہی صورت دور دراز کسی کی شادی یا ولیمے یا عقیقے میں شرکت کی بھی ہے ، کوئی جانا چاہتا تو چلا جائے۔ شرعا ممانعت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ