سوال (4726)
ایک ضعیف العمر خاتون نے دوران احرام ماسک پہن لیا، جبکہ اسے علم نہ تھا کہ یہ نقاب میں شمار ہوتا ہے۔ پھر جب اسے بتایا گیا تو بتانے کے بعد اس نے فوراً اتار دیا اور حالت احرام میں دوبارہ نہیں پہنا۔ کیا اس پر دم یا روزے ہیں؟ یاد رہے کہ اس کی مالی حالت اچھی نہیں۔ حج بھی کسی نے ہی کرایا ہے۔ نیز وہ ضعیف و ناتواں بھی ہے۔
جواب
جب اس قسم کی غلطی ہو جاتی ہے، انسان فوراً اس غلط کا ازالہ کر دیتا ہے، میرے علم کے مطابق اس پر کوئی دم نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ