سوال (3028)

ایک طلاق یافتہ عورت سے ایک مرد نے شادی کی ہے، یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کی عدت مکمل ہو گئی ہے، لیکن عورت کو پتہ تھا کہ عدت مکمل نہیں ہوئی، البتہ اس نے بتایا نہیں، دونوں کے بچے بھی ہو گئے، بعد میں عورت نے بتایا کہ جب ہم نے شادی کی تو اس وقت میری عدت مکمل نہیں ہوئی تھی. اس صورت حال میں شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟

جواب

اس کے اندر شبہ ہوگیا ہے، اب سزا تو کوئی نہیں ہے، لیکن فورا ان کے درمیان جدائی کی جائے گی، سب سے بڑھ کر گنہگار وہ ہے، جس نے جان بوجھ کر اس طرح کیا ہے، باقی لا علمی میں ہوا تو ایک الگ بات ہے، ہمارے ہاں سزا کا کوئی ماحول نہیں ہے، بس توبہ و استغفار ہے، وہ عدت پوری کرے، اس کے بعد گواہوں اور اپنے ولی کی موجودگی میں تجدید نکاح کرے، اگر اولاد ہو چکی ہے، مرد کو معلوم نہیں تھا تو پھر اولاد کی نسبت مرد کی طرف ہوگی، اگر مرد کو معلوم تھا تو اولاد کی نسبت ماں کی طرف ہوگی وہ مرد زانی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ