سوال (2374)
بیوہ اپنی عدت کے دوران کسی کی بیمار پرسی کے لیے جا سکتی ہے؟
جواب
بیوہ کو دوران عدت نہیں نکلنا چاہیے، اس کا یہ غیر ضروری نکلنا ہے، اس کی ذات کے لیے یہ مفید اور درست نہیں ہے، اس نے دعا کرنی ہے، وہ دعا گھر بیٹھ کر بھی کر سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
عذر شرعی کے سبب بیوہ عورت دن بھر کے اندر اپنی کسی بھی جائز ضرورت کے لیے گھر سے باہر شرعی حدود و قیود کے ساتھ جا سکتی ہے, البتہ رات عدت والے گھر میں ہی آ کر گزارے گی، اگر بیمار ہونے والے کوئی محرم رشتہ دار ہیں اور وہ سخت بیمار ہیں تو تب اپنے کسی محرم کے ساتھ مختصر تیمارداری کے لیے جا سکتی ہیں، مگر بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی طرف سے کسی گھر کے دوسرے بالغ شخص جیسے جوان بیٹا،جوان بیٹی، ساس،سسر وغیرہ کو بھیج دے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ