سوال (4599)

بعض لوگ دوران نماز دائیاں ہاتھ بائیں ہتھیلی پر رکھتے ہیں کیا ایسا عمل درست ہے یا دائیں کلائی پر باندھتے ہیں۔

جواب

نماز کی حالت میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا یہ بھی جائز ہے، دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑ لینا یہ بھی جائز ہے، تفصیل پہ جائیں تو کف پہ کف رکھنا، جوڑ پہ رکھنا اور کلائی پہ رکھنا یہ ساری صورتیں ممکن ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ