سوال (4831)

جب جماعت کھڑی ہو، چار پانچ صفیں ہوں، اگلی یا دوسری صف میں سے کوئی بھی نمازی کسی بھی وجہ سے یا وضوء ساقط ہونے کی وجہ سے نماز توڑ دیتا ہے تو اس کو خلا کو کیسے پر کریں گے، یہ سمجھا دیں۔

جواب

جس کا وضوء حالت نماز میں ساقط ہوگیا ہے، اس کو چاہیے کہ ناک پہ ہاتھ رکھ کر صفوں کو کراس کرتے ہوئے پیچھے چلا جائے، امام کا سترہ سب کے لیے کافی ہے، باقی صف کے خلا کو مکمل کرنا سب کی ذمے داری ہے، کوشش کریں کہ صف مکمل کرتے ہوئے امام کی طرف جائیں، امام کو اوسط یعنی درمیان میں رکھیں، یا پچھلی صف سے ایک بندہ آگے چل کر صف کو مکمل کرے، اس طرح صف مکمل ہو جائے گی، خلا پر ہو جائے گا، باقی وہ بندہ جس کا وضوء ٹوٹ گیا ہے، وہ وضوء کے بعد نماز کو جوائن کر سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ