سوال (328)

نماز میں وضو ٹوٹ گیا ہے کیا سلام پھیریں گے؟ اب نماز کا اعادہ کا طریقہ کیا ہوگا ؟دوبارہ مکمل نماز پڑھی جائے گی یا جو رکعتیں رہ گئی وہ ادا کریں گے ؟

جواب

نماز کے دوران وضو ٹوٹ گیا تو نماز بھی ختم ہوگئی ہے ۔ اب وضوء کی تجدید کے بعد نئے سرے سے نماز شروع کرے گا۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

جس حالت میں ہیں ، وہیں سے نماز چھوڑ کر نکل جائیں ، وضوء بنا کر دوبارہ شروع سے نماز پڑھیں گے ۔ باجماعت ہیں تو جہاں سے جماعت میں ملیں وہیں سے ابتداء ہو گی باقی رہ جانی والی بعد میں ادا ہو گی۔ وضو ٹوٹنے سے قبل جو ادا کر لی وہ ختم وضو کر کے شامل ہونے پر مکمل پڑھیں گے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ