سوال (797)

ایک عورت نے عمرہ کے لیے سفر کیا ہے ، اس کے حیض والے ایام شروع ہو چکے ہیں ۔ یہ ایام ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ عمرہ کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھ سکتی ہے یا نہیں ؟

جواب

جو عورت عمرہ کے لئے سفر کر رہی ہے ، وہ احرام اپنے میقات سے ہی باندھے گی ، ( چاہے حیض سفر شروع کرنے سے پہلے ہی جاری تھا یا دوران سفر جاری ہوا)۔ پھر مکہ مکرمہ پہنچ کر حالت احرام میں رہتے ہوئے پاکی کا انتظار کرے گی اور جب پاک ہو تو غسل کر کے وہیں سے عمرہ کرے گی مسجد عائشہ جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

فضیلۃ العالم عبدالمنان المدنی حفظہ اللہ