سوال (3210)

کیا دوران طواف اردو زبان میں دعا مانگی جا سکتی ہے؟

جواب

دوران طواف کسی بھی زبان دعائیں کر سکتے ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ

سائل: دوران طواف اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یا سلف صالحیں سے منقول دعائیں ذکر کریں۔
جواب: حدیث میں آتا ہے کہ طواف نماز کی طرح ہے، صرف کلام کا فرق ہے، اس لفظ کلام سے استدلال ہے کہ آپ کوئی بھی دعا کر سکتے ہیں، باقی حجر اسود سے پہلے اور رکن یمانی کے بعد مندرجہ ذیل دعا ثابت ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔

“رَبَّنَآ اٰتِنَا فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً وَّفِى الۡاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ” [سورة البقرة : 201]

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ