سوال (3482)

کیا دوران طواف حطیم میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

یاد رکھیں کہ طواف حطیم سے باہر ہوگا، ورنہ آپ کا چکر مکمل نہیں ہوگا کیونکہ حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے، اگر آپ طواف کے بعد نماز پڑھنا چاہتے ہیں، طواف کی دو رکعتیں وہاں نہ پڑھیں، باقی اس کے علاؤہ موقع ملے تو آپ پڑھ لیں، وہ ایسے ہی ہے، جیسے بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنا ہے، بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کی فضیلت ہمارے علم میں نہیں ہے۔ شاید جو باہر کی فضیلت ہو، وہ اندر کی فضیلت ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ