سوال (6405)
اگر کسی کے شوہر کی وفات ہو گئی ہو اور ان کے عمرے کے ٹکٹ ہوئے ہو 15 دن کے بعد کے تو کیا ان کی بیوی عمرہ میں جا سکتی ہیں اپنے داماد کیساتھ؟
جواب
اصل میں شرعی حکم تو یہی ہے کہ بیوہ عورت عدت گھر کے اندر ہی گزارے، اور کسی قسم کے سفر پر نہ جائے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک عورت نے ویزہ اپلائی کیا ہوا تھا، عمرہ کے پیسے جمع کروا دیے تھے تو اب اس کا شوہر فوت ہوگیا ہے عدت شروع ہوگئی کیا وہ اب عمرہ کرسکتی ہے؟
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: نہیں، اب یہ دورانِ عدتِ وفات عمرہ پر نہیں جاسکتی، اسے عدت کے شرعی احکام پورے کرنے ہونگے۔
باقی جو پیسے جمع کروا دیے تو یا تو رقم کی واپسی کا معاملہ کرے اور دنیاوی و مالی جتنا کم سے کم نقصان ہو، اسکی کوشش کرے۔
یا اپنی جگہ کسی اور کو بھیج دے لیکن فی العدۃ خود نہیں جاسکتی۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




