سوال (5755)

اگر دوران سفر راستے میں عورت کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ نہ ہو تو گاڑی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

جواب

عمومی قاعدہ یہ ہے کہ سواری پر فرض نماز ادا نہیں کی جائے گی، الا یہ کہ سواری سے اترنا ناممکن ہو، اس کو روکنا ناممکن ہو، نماز قضاء ہو رہی ہو، پھر گاڑی کی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے نماز ادا کی جائے گی، میں نہیں سمجھتا کہ ایسے حالات موجود ہیں، اگر جگہ نہ بھی ہو تو مسجد کے سائیڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عبایا پہن کر ایک کنارے میں نماز ادا کر سکتی ہیں، کیونکہ غیر محرم چاروں طرف موجود ہیں، ایسی صورت بھی میسر نہ ہو تو گاڑی میں بیٹھے بیٹھے پڑھی جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ