سوال (1931)
ایک گاہک آٹا خریدنے آیا تو دکاندار کے پاس آٹا ختم ہو چکا تھا، اس نے دوسرے دکاندار سے منگوا کر گاہک کو دے دیا ہے، جب اس کا اپنا آٹا آگیا تو اس نے دکاندار کو آٹا جتنا لیا تھا اتنا ہی واپس کر دیا ہے۔
جواب
جی جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: ایک ہی جنس میں یدا بید کی شرط کے مطابق کیا یہ ادھار آٹا لینا اور واپس بھی آٹا ہی کرنا کیا ایک ہی جنس کے لین دین میں ادھار جائز ہوگا؟
جواب:
یہ بیع نہیں، تبادل ہے اور یہ جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ