سوال (2474)
ایک عمرہ دو دن پہلے کرلیا تھا، حلق بھی کروایا تھا، ابھی طائف والی میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کرنے کے لیے جا رہے ہیں، تو کیا دوبارہ حلق کروائیں گے، حالانکہ ابھی بال نہیں آئے ہیں۔
جواب
جی طائف سے جو قرن منازل ہے، وہیں سے آپ کو احرام باندھنا چاہیے ، باقی بال آئے ہوں یا نہیں آئے ہوں، آپ کو سر پر استرا پھیرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اگرچہ بال نہیں آئے ہیں، مگر پھر بھی دوسرے عمرے میں استرا پھیرنا پڑے گا۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ