سوال (2030)
دو بہنیں ہیں، دونوں شادی شدہ ہیں، اولاد والی ہیں، ان میں سے ایک بہن فوت ہو گئی ہے، دوسری کو طلاق ہو گئی ہے، کیا فوت شدہ بہن کا شوہر طلاق یافتہ بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے، اگر وہ نکاح کر لیتا ہے تو کیا ان کی اولاد کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
اس نئے نکاح سے پہلے والے بچوں کا آپس میں نکاح درست ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ