سوال (6322)
ایک سائل کا سوال ہے کہ میں اپنے دوست کے نومولود بیٹے کو سونے کی انگوٹھی تحفہ دے سکتا ہوں؟
جواب
سونے کی انگوٹھی مرد کو یا بچے کو تحفتاً دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مرد یا بچہ اسے پہنے نہیں۔ بلکہ اسے بیچ کر رقم استعمال کرلے یا گھر کی کسی عورت کو استعمال کے لئے دے دے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




