سوال (4969)

میں نے ایک دوست کو سولر پینل کی اکتیس پلیٹ لگوا کر دیں ہیں، اس نے مجھے پچیس ہزار روپے ماہانہ دینا ہے ہر صورت چاہے نفع ہو یا نقصان ہر ماہ اس کے علاؤہ اگر پلیٹ ٹوٹ جائے یا کچھ ضائع ہو جائے تو اس میں میں برابر کا حصہ دار ہوں، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

سولر پلیٹیں لگوا دینا یہ کاروبار تو نہیں ہے، یہ تو ضرورت کے تحت لگوائی جاتی ہیں، سوال کی وضاحت کریں کہ کس مقصد کے تحت لگائی ہیں، کیوں استعمال ہو رہی ہیں؟
سائل: شیخ بیچنے کے لیے لگوائیں ہیں شاپ پر پچیس ہزار مجھے ہر ماہ ادا کرے گا وہ چاہے نفع ہو یا نقصان اس کے علاؤہ اگر پلیٹ ٹوٹ جائے یا کچھ اور نقصان ہو تو وہ اس کا نصف کا حصہ ہوگا۔
جواب: پھر آپ نے بیچنے کے لیے شاپ میں رکھوائی ہونگی، گویا آپ نے اس سے بزنس کیا ہے، اب جو نفع ہوگا، اس میں فیصد طے ہوگا، نفع میں دس، بیس، تیس یا چالیس جس میں فریقین راضی ہوں، وہ ہی طے کیا جائے، پھر جائز ہوگا، فیکس کرکے پیسے لینا یا پیسے جتنے لگائے ہیں، اس کے حساب سے پیسے لینا یہ دونوں باتیں صحیح نہیں ہیں، آپ نفع پر پرسنٹیج کے حساب سے پیسے لیں، پھر ٹھیک ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ