سوال (904)
دعا وتر میں بعض الفاظ “نستغفرک ونتوب” یہ صحیح ہیں ۔۔۔ ؟
جواب
یہ الفاظ صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں ہیں ، بلکہ اضافہ ہی معلوم ہوتا ہے ۔ اللھم اھدنی والی دعا مرفوعا ثابت ہے ، باقی اللھم انا نستعینک موقوفا ثابت ہے ، اللھم اھدنی بہتر یہ ہے کہ یہ دعا پڑھی جائے ، باقی اللھم انا نستعینک اس کا بھی جواز ہے ، اس میں مزید دعاؤں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ، جیساکہ قنوت نازلہ میں کیا جاتا ہے، کیونکہ گہرائی میں جا کر دیکھیں تو سلف صالحین نے قنوت نازلہ اور قنوت وتر میں کوئی خاطر خواہ فیصلہ نہیں کیا تھا ، دونوں ہی قنوت ہیں ، باقی اولی اور غیر اولی کی بحث ہو سکتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
“اللهم اهدنا فيمن هديت” یہ دعا قنوت وتر کے ساتھ خاص نہیں ہے ، تخصیص روات کی خطاء ہے راجح یہ ہے کہ یہ دعا عام ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ