سوال (1837)

دوسرے محلے سے آئے ہوئے شخص کو صرف اسی وجہ سے چیز سستی بیچنا کہ یہ میرا گاہک بن جائے اور اپنے محلے سے نہ خریدے ، جبکہ وہ اپنے محلے والوں کو چیز مہنگی دیتا ہے تو کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

جواب

دوکان دار جسے چاہے چیز کم قیمت میں دے۔ اسے روکا نہیں جا سکتا ہے ، اگر ان لوگوں کو کوئی چیز دور سے سستی ملے تو کیا یہ وہاں سے خریدنے کی بجائے قریب والے سے مہنگے داموں خریدتے رہیں گے؟

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ