سوال (3276)
سوال یہ ہے کہ جو نان وغیرہ کی دکانیں ہیں، ان دکانوں کے آگے ہر قسم کے نان لٹکائے جاتے ہیں، تاکہ لوگ دیکھیں، یہ جو نان لٹکے ہوتے ہیں، یہ نمائش کے طور پہ باہر ہوتے ہیں، یہ بعد میں ضایع ہوجاتے ہیں، کیا یہ اسراف اور فضول خرچی میں نہیں آئے گا؟
جواب
مطلقاً فضول خرچی اور اسراف کا فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا ہے، توہین رزق بھی نہیں کہہ سکتے ہیں، البتہ یہ ہے کہ سمجھداری سے کام لینا چاہیے، اگر وہ ایک یا دو دن کے لیے لگاتے ہیں، تو بعد میں کسی جانور کو کھلا دیں، اس کے چارہ میں ملا لیں، اس طرح اس کا حل نکالیں، بجائے اس کے وہ اس کو پھینک دیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ