سوال (5211)
ہماری دکان میں ہمارے پاس کچھ لوگ آتے ہیں، ایک ہزار والی چیز لیتے ہیں، کہتے ہیں کہ 1500 کا بل بنا دو، ہمیں آگے سے پیسے لینے ہیں، تو کیا یہ گناہ نہیں ہے؟
جواب
یہ دھوکہ، فریب اور دجل ہے، وہ جھوٹ بول رہا ہے، آپ کا یہ عمل جائز نہیں ہے، کیونکہ گناہ کے کاموں میں تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]
اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ