سوال (2816)
عزیز علماء کرام ایک صاحب نے بتایا کہ فروخت کردہ اشیاء پر قیمت متعین کر کے لگانا جائز نہیں ہے، کیا یہ جو ریٹ لگائے ہوتے ہیں قیمت متعین کی ہوتی ہے کہ اتنے کی ہی دینی ہے، بعض اوقات سیل وغیرہ لگائی ہوتی ہے تو اس کی تھوڑی سی وضاحت فرما دیں، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
بعض دکاندار اشیاء کے ریٹ فکس کر کے لگا دیتے ہیں۔ اسمیں بالکل کوئی حرج نہیں ہے، یہ جائز ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ