سوال (2000)

دکاندار اگر ایک ہزار روپے ایزی پیسہ کسی کو بھیجے تو ساتھ دس یا بیس روپے اضافی لیتا ہے کیا یہ حلال ہے؟

جواب

دکاندار اضافی پیسے اپنی محنت کے عوض لیتا ہے ، لہذا یہ لینے جائز ہیں۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ

سائل:
اگر دوکاندار سے پیسے ٹرانسفر بھی نہ ہوتے ہوں وہ کہے کہ یہ لو موبائل خود ہی کر لو ؟
جواب:
پھر بھی وہ آپ کو سروس تو مہیا کر رہا ہے، آپ اپنے موبائل سے کیوں نہیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں ، کیونکہ آپ کے پاس یہ سہولت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ