سوال (3082)

ایک بندہ کسی دودھ والی دکان پر نوکری کر رہا ہے؟ اس کو معلوم ہوا ہے کہ مالک دکان ملاوٹ کرتا ہے؟ کیا شرعاً وہاں نوکری درست ہے۔

جواب

پہلے مالک کو متنبہ کریں کہ آپ اس حرام کام سے باز آجائیں، اگر وہ باز آجائیں تو ٹھیک ہے، اگر وہ باز نہ آئیں تو اس کے ساتھ کام کرنا یہ گناہ کے کام میں تعاون کرنا ہے۔ اس لیے اس شخص کو چاہیے کہ اس سے پھر معذرت کر لے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]

«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ