سوال (3745)

کیا دلہن نقلی ناخن اور نقلی پلکیں لگوا سکتی ہے؟

جواب

اس میں دیکھیں دھوکے کا پہلو ہے، مطلب ناخن اور پلکیں ایسی نہیں ہیں، جیسے دیکھانا چاہتے ہیں، اگر ہم یہ کہیں کہ یہ زینت ہے تو یہ خود تراشہ ایک زینت ہے، زینت اگر جائز بھی ہو تو شوہر اور محارم تک محدود رہتی ہے، پھر یہ دوسرے کے لیے وہ فیشن یعنی مستعار ہے، اور فضول خرچے بھی بہت ہوتے ہیں، لہذا اجتناب کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

برا عمل ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

خواتین کے ناقص العقل ہونے کا علم ان کے اس طرح کے مصنوعی فیشن سے ہوتا ہے جس میں ہرگز خوبصورتی نہیں ہوتی ہے بلکہ ایسا دیکھ کر دل کو عجیب سا محسوس ہوتا ہے، ایسی خواتین انہی ناخن اور پلکوں پر راضی رہیں جو رب العالمین نے بنا رکھی ہیں، فطرتی خوبصورتی کے آگے مصنوعی خوبصورت کچھ اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ البتہ شوہر کے لئے بناؤ سنگھار اور زینت اختیار کرنا شریعت کے دائرہ میں رہ کر جائز ہی نہیں بلکہ افضل ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ