سوال (1922)

کیا لڑکی کی شادی اس شرط کے ساتھ کروا سکتے ہیں کہ اس کے بدلے میں دولہے والوں سے پیسے یا جائداد وصول کیا جائے؟

جواب

ایسی شرط رکھنا جائز نہیں ہے ، نکاح میں حق مہر طے کرنا اور ادا کرنا یہ تو عورت کا حق ہے اور یہ عورت ہی کی ملکیت ہوتا ہے، لیکن اس کے علاوہ کوئی اور رقم جو لڑکی کا والد یا بھائی لیں یہ تو رشوت کی ہی ایک قسم ہو سکتی ہے، اس لیے ایسی کسی شرط رکھنے سے بچنا چاہیے ، البتہ کچھ علاقوں میں شادی کے انتظامات کا خرچہ لڑکے سے وصول کیا جاتا ہے، اس میں گنجائش نکل سکتی ہے، لیکن اخلاقی لحاظ سے وہ بھی کوئی مستحسن نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ