سوال (1587)
“بے شک اللّٰہ تعالٰی ہر اس آدمی کو ناپسند کرتا ہے جو دنیا کا علم تو اپنے پاس رکھتا ہے لیکن آخرت کے علم کے بارے میں جاہل ہے”
اس حدیث کا حکم اور حوالہ درکار ہے ۔
جواب
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
“إنَّ اللهَ تعالى يُبغِضُ كلَّ عالِمٍ بالدنْيا، جاهِلٍ بالآخِرَةِ”. [صحيح الجامع : 1879]
یہ روایت صحيح ہے۔
فضیلۃ الباحث عبدالباسط حفظہ اللہ