سوال (4310)

دوران نماز آنکھیں بند کر سکتے ہیں؟

جواب

قصداً و ارادتاً آنکھیں بند کرنے کے لیے کراہیت کا فتویٰ موجود ہے، بلکہ بعض اہل علم نے یہ کہا ہے کہ یہ یہودیت کا طرز عمل ہے، جان بُوجھ کر ایسا نہیں کرنا چاہیے، اگرکبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے یا خشوع و خضوع کے تصور پیدا کرنے کے لیے ایسا کبھی غیر ارادے کے طور پر ہوگیا تو کوئی حرج نہیں، باقی صحیح بات یہ ہے کہ آنکھیں کھولی ہونی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ