سوال (1975)
کیا دوران قراءت نماز میں درود پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
روایات کے اعتبار سے ہمارے علم میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ سلف سے منقول ہو کہ انہوں نے درمیان قراءت درود پڑھا ہو، لیکن چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمومی عمل سے یہ ملتا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت کرتے ہوئے آیت رحمت سے گزرتے تو رحمت کا سوال کرتے تھے، جب آیت عذاب سے گزرتے تھے تو عذاب سے پناہ مانگتے تھے، میں نے بعض علماء کے فتاویٰ پڑھے ہیں کہ نماز میں جس کلام سے منع ہے، وہ کلام الناس ہے، دورود کا پڑھنا یہ کلام الناس نہیں ہے، اس لیےکبھی کبھارجیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آنے پر پڑھا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: کیا نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سننے والا درود پڑھے گا؟
جواب: وہ نماز میں ہے، نماز میں خشوع و خضوع مطلوب ہے، اس کے ذمے نہیں ہے، باقی وہ پڑھ لیتا ہے تو اس کی نماز پر اثر نہیں پڑتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



