سوال (3714)
آدمی احرام کی حالت میں طواف کے دوسرے چکر میں تھا کہ اچانک اس کی فیملی اس سے الگ ہوگئی، اس نے طواف کو وہاں چھوڑا اور ان کی تلاش کرتے کرتے ہوٹل پہنچ گیا ہے، جب ہوٹل بھی نہ ملا تو اس نے احرام کھول کر کپڑے پہن لیے اور ان کو تلاش کرتا رہا حتی کہ وہ مل گئے، اب ان کے دوبارہ احرام باندھنے کا کیا حکم ہے کہاں سے باندھے گھر سے یا دوبارہ میقات سے احرام باندھے گا۔
جواب
ایک مسلمان کو اس قدر بے علم اور جاہل نہیں ہونا چاہیے، اس کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس قدر محنت اور مشقت سے یہاں آیا ہے، پھر اس نے ذرا سی پریشانی کی وجہ سے احرام کے کپڑے بدل دیے ہیں، عجیب بات ہے، اب یہ ہے کہ اگر اس نے احرام کی پابندیوں کو برقرار رکھا ہے، احرام کی پابندیوں کو توڑا نہیں ہے تو دوبارہ احرام پہن کر عمرہ مکمل کرلے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ