سوال (3837)
ایک عورت کو دوران عمرہ حیض آگیا ہے، اس کے باوجود اس عورت عمرہ مکمل کرلیا ہے، اب اس عورت کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
اگرچہ بعض علماء اس بات کے قائل ہیں کہ حیض روکنے والی دوائی استعمال کرلے، لیکن جوں ہی حیض آیا ہے تو اس کا عمرہ ختم ہوگیا ہے، اب جو ہوگیا ہے وہ ہوگیا، اب اس پر توبہ کرے، جب حیض کے دن ختم ہو جائیں تو مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم کیا مسجد عائشہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کیا ہے؟
جواب: یہ صرف اجازت حیض والی عورت کو دی جا سکتی ہے، کیونکہ امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے ساتھ یہی معاملہ ہوا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آپ اپنے بھائی عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا کر تنعیم سے احرام باندھ کر عمرہ کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ