سوال (2069)

وضو کے بعد یا وضو دوران منہ سے دانت وغیرہ سے خون نکل آئے تو کیا حکم ہے؟ وضوء دوبارہ کیا جائے گا یا نہیں یا کیا کلی لازمی ہے؟

جواب

سبیلین کے سوا جسم کے کسی حصے سے خون نکلنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ہے، منہ سے خون نکلنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، تاہم صفائی کی خاطر کلی کی جاتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

دانت سے خون آجانا نواقض الوضوء میں شامل نہیں ہے ، اس سے وضوء نہیں ٹوٹتا ہے، اور کلی نظافت کے طور پر کی جائے گی، البتہ واجب نہیں ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

یہ نواقض وضو میں سے نہیں ہے اس قبیل سے جو بعض روایتیں ہیں وہ سب ضعیف ہیں، البتہ اس سے حیض و نفاس وغیرہ کا خون مستثنی کیونکہ جیسے ان کے وقوع سے نماز نہیں ہوتی تو وضو بالاولی نہیں رہے گا۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ