سوال (2633)
80 سال کی عورت ہے، ان کے شوہر فوت ہوگئے ہیں، کیا اس پر عدت ہے؟ کیا وہ اپنے بیٹے اور اپنی بیٹیوں کے گھر رات گزار سکتی ہے؟
جواب
جی ہاں! ہر “متوفی عنھا زوجھا” عدت کرے گی اور بوقت ضرورت دن کے وقت کہیں جا سکتی ہے، لیکن رات ضرور شوہر کے گھر گزارے گی۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل:
کیا رات اپنے بیٹے کے گھر گذار سکتی ہے؟
جواب:
نہیں گزار سکتی، بیٹوں کے گھروں کی الگ حیثیت ہوتی ہے، کسی کا گھر تو دوسرے شہر یا ملک میں بھی ہوتا ہے، لہذا اپنے شوھر کے گھر ہی عدت گزارے گی۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ