سوال (564)

ایک عورت عدت میں ہے ، کیا وہ کسی قریبی رشتے دار کی تعزیت کے لیے جا سکتی ہے ؟

جواب

صحیح بات یہ ہے کہ اس نے دعا اور استغفار کرنا ہے ، وہ گھر بیٹھ کے بھی کر سکتی ہے ، دوران عدت اس کا نہ جانا اولی اور بہتر ہے ، اگرچہ حالت مجبوری میں دن کے اوقات میں اس کا جانا جواز رکھتا ہے ، مگر یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے ، جس کے لیے اس کا خروج لازم ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ