سوال (4944)
دورود ابراہیمی کے علاؤہ مختصر کون سا درود افضل ہے۔ جو ہم پڑھ سکتے ہیں، جس میں دورود بھی ہو اور صلوٰۃ بھی ہو؟
جواب
نماز میں وہی دورود پڑھا جائے گا، جو بتایا گیا ہے، اس کو دورود ابراہیمی کہتے ہیں، کامل و مکمل انداز سے پڑھا جائے گا، دورود ابراہیمی کے مختلف صیغے وارد ہوئے ہیں، جو کہ جلاء الافھام میں دیکھے جا سکتے ہیں، مختصر دورود “صلي الله عليه وسلم” یا “اللهم صل و سلم علي محمد” یہ ساری صورتیں جائز ہیں، نماز کے علاؤہ جس طرح چاہیں پڑھ سکتے ہیں، بس کوشش یہ ہو کہ دورود و سلام دونوں کے الفاظ موجود ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ