سوال (4537)
یہ جو میسج وغیرہ آتے ہیں کہ ہمارے فلاں رشتے دار فوت ہو گئے ہیں تین بار سورۃ اخلاص، سورۃ فاتحہ اور درود شریف پڑھ کر ایصال ثواب کی دعا کردیں اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں؟
جواب
یہ طریقہ قرآن وحدیث تعامل صحابہ کرام وسلف صالحین سے ثابت نہیں ہے حالانکہ وہ سب سے زیادہ قرآن وحدیث کا فھم رکھنے والے اور اس پر عمل پیرا ہونے والے تھے، صحیح العقیدہ مسلمان کے حق میں صرف دعا کرنا ثابت ہے اور دعا کا جو طریقہ قرآن وحدیث میں موجود ہے اسے ہی اختیار کرنا چاہیے ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
ایصال ثواب کا یہ طریقہ بدعت ہے، کتاب و سنت اور منھج سلف سے ثابت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ