سوال (6119)

مجھے کسی نے مختلف چھوٹی موٹی بیماریوں جو عام طور پر حسد، نظر یا جادو کی طرف بھی منسوب کردی جاتی ہیں ان کے علاج کیلئے یہ دم بتایا ہے کے اول آخر 3-3 بار درود ابراہیمی اور درمیان میں سورۃ طارق کی آخری تین آیات “انهم یکیدون کیدا۔ و اکید کیدا۔ فمهل الکافرین امهلهم رویدا” پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر جسم پر ہاتھ پھیرے جائیں، کیا اس طرح سے دم کرنا جائز ہے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

جواب

جی ہاں، قرآنی آیات ہیں، ان کے ساتھ دم کر سکتے ہیں، لہذا ثابت ہیں، ترتیب اور عدد اپنی طرف سے بنا کر دم کر سکتے ہیں، اس کو حرف آخر اور سنت نہ سمجھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ